عرب ممالک

مکہ مکرمہ: حجاج کے لیے فری شٹل سروس کے آزمائشی پروگرام کا آغاز

حج اور عمرہ کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکیوں کو جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک آزمائشی فری شٹل سروس کا اعلان کر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

مکہ مکرمہ: حج اور عمرہ کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکیوں کو جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک آزمائشی فری شٹل سروس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل ائیر پورٹ انتظامیہ کی طرف سے حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لیے اعلان کیا تھا کہ جدہ ائیر پورٹ پر اترنے والوں کو مسجد حرام پہنچانے اور ان کی اپنے علاقوں اور وطنوں کو واپسی کے دونوں مواقع پر انہیں مفت ٹرانسپورٹ سروس دی جائے گی۔

Published: undefined

اب اس سلسلے میں آزمائشی سروس کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاکہ اس روٹ پر آنے ججانے والے ڈرائیور اور دیگر عملہ آگاہ ہو سکے اور تجربے سے گذر سکے۔

ہر دو گھنٹے بعد چلنے والی یہ خصوصی بسیں جدہ سے مکہ کے لیے 10 بجے دن سے رات دس بجے تک چلے گی اور مکہ سے واپس جدہ کے ائیر پورٹ تک خدمات انجام دیں گی۔

Published: undefined

تاہم ان خصوصی بسوں پر سفر کے لیے عازمین حج کا احرام میں ہونا لازمی ہو گا ۔ نیز ان کے پاس ضروری دستاویزات کا ہونا بھی ضروری ہو گا۔ واضح رہے یہ سروس ہر دو گھنٹے بعد دستیاب ہوا کرے گی۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined