عرب ممالک

خاتون عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، محرم کے بغیر حج و عمرہ کا راستہ صاف

وزیر برائے حج و عمرہ نے بتایا کہ ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سے زیادہ نہیں ہوگی اور ہر جگہ 2 عازمین کے درمیان 2.5 میٹرکا فاصلہ ہو گا جبکہ مشاعر مقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حج 2021 کا موقع جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، سعودی حکومت اس سے متعلق احکامات بھی جاری کر رہا ہے۔ پہلے تو کورونا وبا کی وجہ سے صرف سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد کو ہی حج کی سعادت کا موقع فراہم کرنے کا اعلان وزارت حج و عمرہ نے کیا، اور اب خصوصی طور پر خواتین سے متعلق ایک ایسا فیصلہ سنایا ہے جو ایک تاریخی اور خواتین کے لیے خوش آئند ٹھہرایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب خواتین محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ بغیر محرم کے حج کے لیے پہنچنے والی خواتین کو خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا تاکہ انھیں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

Published: undefined

وزیر برائے حج و عمرہ نے اس سلسلے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سے زیادہ نہیں ہوگی اور ہر جگہ 2 عازمین کے درمیان 2.5 میٹرکا فاصلہ ہو گا جبکہ مشاعر مقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حج درخواست قبول ہونے پر 3 گھنٹے میں پیکیج کی فیس اداکرنی ہوگی، حج پیکیج فیس ادانہ کرنے پردرخواست سے نام نکال دیا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے حج پالیسی کے بعد عازمین کے لیے حج پیکجز کا اعلان کیا تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال صحت وضوابط اور ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 حج پیکجز کی منظوری دی۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے حج پیکیج کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلاپیکیج گیسٹ اسپیشل ٹاور ہے جس کی فیس 16560.50 ریال فی کس رکھی گئی ہے، اور دوسرا پیکیج گیسٹ اسپیشل ہے جس کی فیس 14381.95 ریال فی کس ہے، جب کہ حج پیکیج گیسٹ عوامی خیمہ ہے جس کی فیس 12113.95 ریال فی کس ہے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ پیکجز میں تمام خدمات پابندی کے ساتھ فراہم کی جائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined