ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں موجود سیاحوں کے سیاحتی (ٹورسٹ) ویزوں میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے، اس کے لئے کسی قسم کی رقم بھی نہیں وصولی جائے گی۔ اس کے علاوہ مملکت میں ریلوے خدمات کی بحالی کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے قومی ادارہ معلومات کے تعاون سے مملکت میں موجود سیاحوں کے سیاحتی ویزے میں 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ بلا معاوضہ کی جانے والی یہ توسیع اُن غیر ملکیوں کے لیے ہے جن کے ویزوں کی میعاد بین الاقوامی فضائی پروازوں کے معطل رہنے کے دوران ختم ہو گئی۔ سعودی حکومت کی جانب سے مذکورہ پروازوں کو معطل کرنے کا اقدام مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لیے کی گئی حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں سامنے آیا۔
Published: undefined
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق پاسپورٹس ڈائریکٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں موجود غیر ملکیوں کے سیاحتی ویزوں کی میعاد میں حالیہ توسیع قومی ادارہ معلومت کے تعاون سے خود کار نظام کے ذریعے کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ کے دفاتر آنے کی ضرورت نہیں۔
Published: undefined
سعودی عرب میں ریلوے کمپنی "SAR" نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار 31 مئی سے اپنی سروس دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین بدھ 27 مئی کی شام سے صرف کمپنی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے اپنے سفر کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ کرا ستے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل سعودی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے اتوار 31 مئی سے اندرون ملک پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ مملکت میں صحت کے شعبے سے متعلق اداروں کی جانب سے بعض اہم سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کی سفارش کی روشنی میں کیا گیا۔ یہ اجازت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کے ساتھ دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز