حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں آنے والے بزرگ نمازیوں اور معتمرین کو حرم مکی میں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹر گاڑیوں کی نئی سروس کا افتتاح کیا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے موٹر گاڑیوں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں کو مسجد حرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مسجد حرام میں نمازوں کے دوران کورونا وبا سے بچائو کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کرنے، سماجی فاصلہ رکھنے، سینی ٹائزر سے ہاتھوں کی صفائی اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حرمین پریذیڈینسی نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کی نقل وحرکت میں مدد کے لیے موٹر گاڑیوں کے لیے متعدد مقامات مختص کیے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز