سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق گزشتہ مہینے مملکت کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ضروری فوجی آلات کے ساتھ اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
Published: undefined
وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ اضافی امریکی فوج اور فوجی آلات کی تعیناتی اور ترسیل دراصل خطے کی سالمیت برقرار رکھنے کے لئے الریاض اور واشنگٹن کے مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔
Published: undefined
’’سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دیرنیہ تعلقات اور قائم شراکت کی بنیاد پر خادم الحرمین الشریفین، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عزت مآب ولی عہد، نائب وزیر دفاع اور وزیر دفاع نے واشنگٹن سے اضافی فوج اور فوجی آلات مملکت کی ترسیل کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دفاعی اقدام خطے کی سالمیت، استحکام اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مملکت اور امریکا کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل کے تناظر میں اٹھایا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
یاد رہے کہ پینٹاگان نے جمعہ کو تین ہزار اضافی امریکی فوجیوں اور فوجی آلات کو سعودی عرب میں بھیجنے کی منظوری کی تصدیق کی تھی۔ سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے بعد ان امریکی فوجیوں کی آمد سے مملکت کے دفاع کو تقویت ملے گی۔
Published: undefined
پینٹاگان کے بیان کے مطابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے سعودی عرب میں دو مزید پیٹریاٹ میزائل بیٹریز، ایک تھاڈ بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی تنصیب، دو لڑاکا اسکواڈرن اور فضائیہ کے ایک ونگ کو بھیجنے کی منظوری دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز