الریاض: مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صحن مطاف میں طواف کعبہ کے لیے مقرر کردہ ٹریکس کی تعداد 14 سے بڑھا کر 25 کردی گئی ہیں۔ تمام ٹریکس کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ بزرگ اور خصوصی افراد کے لیے چار ٹریک مختص ہیں۔
Published: undefined
مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد اور مجمع کے امور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر اسامہ الحجیلی نے کہا کہ صحن مطاف میں ٹریکس کی تعداد بڑھانے کا مقصد کورونا وبا کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے معتمرین کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں طواف کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں ٹریکس کی تعداد بڑھائی گئی ہے وہیں نمازیوں اور معتمرین کے درمیان سماجی فاصلے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
حرمین شریفین میں انتظامی امور کے ادارے کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کے موقع پر معتمرین اور نمازیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوںنے معتمرین پر زور دیا کہ وہ عمرہ کے اجازت نامہ میں طے شدہ اوقات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور طواف اور دیگر مناسک کے لیے اپنے مقررہ وقت پر حاضری یقینی بنائیں۔ وبا سے بچنے کے لیے ایس او پیز کا خیال رکھیں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔
Published: undefined
انجینئر الحجیلی نے انکشاف کیا کہ مجمع کو کنٹرول کرنے کے لیے مختص عملے کو صحن مطاف، مطاف کی پہلی منزل، مصلیٰ سنہ الطواف، گراؤنڈ فلور مسعی، شاہ فہد کے دور میں ہونے والی توسیع اور مسجد حرام میں داخل ہونے والے نمازیوں اور معتمرین کے لیے مختص کردہ داخلی دروازوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز