عرب ممالک

اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال میں موجود اہم تنصیبات اور طبی آلات کو دھماکے سے اڑایا

حماس نے کہا قابض اسرائیل جگہ جگہ ہتھیار رکھ رہا ہے اور ایک کمزور فسانہ بنا رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات کرکے وہ اب کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں الشفاء اسپتال میں موجود اہم تنصیبات اور طبی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔ تاہم فوج کسی بھی مطلوب شخص کو تلاش کئے بغیر اسپتال سے نکل گئی۔ الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر دھاوا بولنے اور تلاشی لینے کے بعد اسرائیلی فوج اب غزہ پٹی کے سب سے بڑے اسپتال سے نکل کر پیچھے ہٹ گئی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اسپتال کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Published: undefined

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے آس پاس تقریباً 15 ٹینک تھے جو کمپلیکس میں داخل ہونے کے بعد پیچھے ہٹ رہے تھے۔ فوج نے اس جگہ پر موجود سرجیکل عمارت کے تہہ خانے کو دھماکے سے اڑا دیا۔

Published: undefined

اسپتال سے واپسی سے قبل اسرائیلی فوج کے ایک سینیئر اہلکار نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی فورسز کو ہسپتال کے اندر ایک مخصوص علاقے پر جاری چھاپے کے دوران حماس سے تعلق رکھنے والے ہتھیار اور انفراسٹرکچر ملا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب حماس نے الشفا میں ہتھیاروں کی موجودگی کے اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹ اور سستا پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔ اسرائیل نے حماس کے افراد کے اسپتالوں کے نیچے زیر زمین مقامات پر موجود ہونے کا الزام لگایا تھا۔ حماس نے اس کی تردید کردی اور کہا کہ اسرائیل ایسے الزامات جنگی جرائم کے ارتکاب کے جواز کے لیے لگا رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے الشفا کمپلیکس پر دھاوا بولنے اور اس کے کمروں اور تہہ خانے کی تلاشی لینے کے چند گھنٹے بعد بھی اسرائیلی فورسز کو ایسے کوئی اشارے نہیں ملے جو اس کے نیچے قیدیوں کی موجودگی یا حماس کے کمانڈ سینٹرز یا سرنگوں کی نشاندہی کترے ہوں۔حماس نے مزید کہا قابض اسرائیل جگہ جگہ ہتھیار رکھ رہا ہے اور ایک کمزور فسانہ بنا رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات کرکے وہ اب کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

Published: undefined

حماس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ دو ہفتے قبل بھی ہمارا مطالبہ تھا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے اسپتالوں  کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ اسرائیلی بیانیہ کے جھوٹ کا تعین کریں کیونکہ ہم اسرائیل کے دھوکہ دہی سے واقف ہیں۔اسرائیل حماس پر اسپتالوں کے نیچے جگہوں پر تعینات ہونے کا الزام لگا رہا ہے جس کی حماس نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل "جنگی جرائم" کے ارتکاب کے جواز کے لیے ایسے الزامات کا سہارا لے رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined