عالمی دباؤ اور حالیہ فلسطین اسرائیل جنگ کے پس منظر میں اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے لئے پیغام میں کہا ہے کہ ہم دونوں فریقین کے مابین دوبارہ سے ڈائیلاگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے7 جولائی کو حلف اٹھا کر باقاعدہ فرائض کا آغاز کرنے پر مسٹر ہرتزوگ کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
مسٹر ہرتزوگ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ''آج شام میں نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ میں بھی سابقہ اسرائیلی صدور کی طرح فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ سے ڈائیلاگ کے آغاز اور ان کے دوام کا ارادہ رکھتا ہوں۔مسٹر ہرتزوگ نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ یہ ڈائیلاگ تعلقات کے فروغ میں اور دونوں عوام کے درمیان امن کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
Published: undefined
فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق ہرتزوگ کے ساتھ مذاکرات میں صدر عباس نے غزہ، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مسٹر عباس نے کہا ہے کہ جامع اور پائیدار امن کی تعمیر کے لئے ایسے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کو جو مذاکرات کے لئے الزم شرائط کی تشکیل کریں۔
Published: undefined
اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن نے اس سے قبل کی خبروں میں فلسطین کے صدر محمود عباس کے، فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے، مطالبات کی فہرست تیار کرنے کا دعوی کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات اسرائیل کی طرف سے، 1967 کی سرحدوں کی طرف واپسی، جبری ہجرت کرنے والے فلسطینیوں کی واپسی اور غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرنے کی شرائط قبول نہ کئے جانے کی وجہ سے اپریل 2014 میں منجمد ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined