عرب ممالک

غزہ میں اسرائیلی وزیر کے بیٹے اور بھتیجے سمیت مزید پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف اور موجودہ جنگی کونسل کے وزیر گیڈی آئزن کوٹ کا بھتیجا بھی شامل ہے۔ چند روز قبل اس کا ایک بیٹا بھی غزہ جنگ میں ہلاک ہوگیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مزید متعدد فوجی مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک اسرائیلی وزیرکا بیٹا اور ایک اس کا بھتیجا بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

’آئی 24 نیوز‘ ٹی وی نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے، جس سے پٹی میں زمینی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک فوج کی ہلاکتوں کی کل تعداد 97 ہو گئی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل اخبار کے مطابق فوج نے کہا کہ غزہ میں جمعہ اور ہفتے کے دن 12 فوجی شدید زخمی ہوئے۔ ان کا تعلق فوج کی مختلف یونٹوں سے تھا۔

Published: undefined

اخبار نے وضاحت کی کہ نئے ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف اور موجودہ جنگی کونسل کے وزیر گیڈی آئزن کوٹ کا بھتیجا بھی شامل ہے۔ چند روز قبل اس کا ایک بیٹا بھی غزہ جنگ میں ہلاک ہوگیا تھا۔

Published: undefined

وزیر گیڈی آئزن کوٹ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد وزیر کے طور پر جنگی کابینہ میں شامل ہوئے اور جنگی کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ وہ بینی گینٹز کی سربراہی میں نیشنل یونٹی پارٹی کے رکن ہیں اور 2022ء میں کنیسٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Published: undefined

دوسری جانب القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے الزیتون محلے میں ایک عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں اسرائیلی فوجی چھپے ہوئے تھے۔ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران کم از کم 7000 فلسطینی عسکریت پسند مارے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "شمال میں اپنے شہریوں کو لاحق خطرے کو روکنے کے لیے ہمیں حزب اللہ کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی"۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined