عرب ممالک

اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن گینٹز نے نتن یاہو حکومت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق گینٹز کی نتن یاہو کی حکومت سے مستعفی ہونے کی دھمکی پر وزراء کی جانب سے تنقید کی گئی ہے اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

 

اسرائیل کی جنگ کابینہ کے رکن بینی گینٹز نے کہا کہ اگر 8 جون تک غزہ پٹی میں فوجی کارروائیوں کے لیے کوئی نیا منصوبہ نہیں اپنایا گیا تو وہ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی قیادت والی ہنگامی حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔

Published: undefined

بینی گینٹز نے ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’’اب ہم ایک مہلک چوراہے پر کھڑے ہیں، ملک کی قیادت کو بڑی تصویر کو دیکھنا ہوگا، خطرات اور مواقع کی شناخت کرنی ہوگی اور ایک تازہ ترین قومی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔ ہمارے لیے کندھے سے کندھا ملا کر لڑنے کے لیے، جنگی کابینہ کو 8 جون تک ایک ایکشن پلان تیار کرنے اور اس کی منظوری دینا چاہیے جو قومی اہمیت کے چھ اسٹریٹجک اہداف کے نفاذ کی جانب لے جائے گی۔‘‘

Published: undefined

بینی گینٹز کے بیان کردہ قومی اہمیت کے اہداف میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی حکومت کا تختہ الٹنا، غزہ پٹی کو غیر فوجی بنانا اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی سیکیورٹی کنٹرول کا قیام، نیز امریکہ، یورپ، عرب ممالک اور فلسطین کی شراکت داری کے ساتھ علاقے میں ایک سول انتظامیہ کی تشکیل کرنا شامل ہے۔ وزیر نے شمالی اسرائیل کے باشندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ یکم ستمبر تک اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔

Published: undefined

وزیر نے زور دے کر کہا کہ اگر کابینہ مقررہ تاریخ تک ایکشن پلان کی منظوری دینے میں ناکام رہی تو وہ حکومت چھوڑ دیں گے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، گینٹز کی نتن یاہو کی حکومت سے مستعفی ہونے کی دھمکی پر وزراء کی جانب سے تنقید کی گئی ہے اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined