اسرائیلی فوج نے ہفتے کی شام اعلان کردیا کہ وہ حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے غزہ پر اپنے حملوں کو تیز کرنے جا رہی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان جنرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ اسرئیل کو جنگ کے اگلے مرحلے میں بہترین ممکنہ حالات میں داخل ہونا چاہیے۔ آج سے وہ حملوں کو تیز کر رہے اور خطرے کو کم کر رہے ہیں۔ فوج نے کہا کہ شمالی اسرائیل کی بمباری میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروپوں کے درمیان جنگ ہفتے کے روز 15 ویں بھی جاری رہی۔ ایک اسرائیلی پمفلٹ میں شمالی غزہ کے رہائشیوں کو متنبہ کیا گیا کہ جو کوئی بھی اس علاقے میں قیام کا انتخاب کرے گا اسے دہشت گرد قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر راکٹ لانچروں کے ذریعہ چھاپوں کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
فلسطینی وزارت صحت نے ہفتہ 21 اکتوبر کو اطلاع دی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر 352 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس لڑائی میں 15 روز کے دوران 4385 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان لوگوں میں 1756 بچے اور 967 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 13561 فلسطینی زخمی ہیں۔
Published: undefined
دوسری جانب القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ تل ابیب اور وسطی اسرائیل کو نئے راکٹوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔
Published: undefined
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے ساتھ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کی جانب سے 1400 سے زائد افراد ہلاک اور 4600 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ حماس کے 1500 افراد ان علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جوابی حملے میں مارے گئے جن میں حماس کے ارکان داخل ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے تقریباً 210 اسرائیلی افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined