اسرائیل نے بدھ کو مشرقی اور جنوبی لبنان کے درجنوں قصبوں اور گاؤوں پر فضائی حملے کیے جس میں 31 افراد ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع لبنان کے سرکاری اور فوجی ذرائع نے دی ہے۔ گمنام لبنانی فوجی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے جنوبی لبنان کے قصبوں اور گاؤوں پر 55 فضائی حملے کیے جن میں خیام کے جنوب مشرقی گاؤں پر 17 حملے بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کے روز نبطہ شہر کے پڑوس میں رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ اس دوران مشرقی شہر بعلبیک کے اطراف کے قصبوں اور گاؤوں پر بھی 15 چھاپے مارے گئے۔
Published: undefined
این این اے نے کہا کہ بعلبیک میں اسرائیل کی جانب سے انخلاء کے انتباہ کے بعد بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی، چند گھنٹوں میں تقریباً 100,000 شہریوں نے اپنے گھر چھوڑ دیئے۔سیول ڈیفنس، لبنانی ریڈ کراس اور اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کی متعدد ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں تباہ شدہ مکانات کا ملبہ ہٹانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
Published: undefined
اپنی طرف سے، حزب اللہ نے بیانات میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز سے کئی اسرائیلی اہداف پر بمباری کی، جن میں تل ابیب کے جنوب مشرق میں خصوصی دستوں کی تربیت کے لیے آدم کیمپ اور حدیرہ کے مشرق میں ایک میزائل دفاع اور علاقائی بریگیڈ بیس بھی شامل ہے۔23 ستمبر سے، اسرائیلی فورسز حزب اللہ کے ساتھ ایک مہلک جھڑپ میں لبنان پر زبردست فضائی حملہ کر رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ نیشنل ہیرالڈ