عرب ممالک

وسطی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک

مقامی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اور مقامی ہسپتال فی الحال مزید زخمیوں کا علاج کرنے سے قاصر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

 

وسطی غزہ پٹی میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر اتوار کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 70 فلسطینی مارے گئے۔ ژنہوا نے یہ اطلاع پیر کو فلسطین کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے دی۔غزہ میں قائم وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرہجوم رہائشی علاقے پر فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کیمپوں کے درمیان مرکزی علاقے میں مرکزی سڑکوں پر بمباری کر رہی ہیں جس سے ایمبولینسز اور شہری گاڑیاں اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔

Published: undefined

مقامی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اور مقامی ہسپتال فی الحال مزید زخمیوں کا علاج کرنے سے قاصر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ المغازی پناہ گزین کیمپ کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ اور خان یونس کے جنوبی قصبے پر بھی حملہ کیا۔

Published: undefined

غزہ میں قائم وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے تنازعے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20,424 ہو گئی ہے اور 54,036 دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں غزہ میں کل 15 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی، جس سے غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 154 ہوگئی جسے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کا بدلہ لینے کےلئے کیا گیا تھا، جس میں 1200 اسرائیلی مارے گئے اور 200 سے زیادہ یرغمال بنائے گئے۔

Published: undefined

دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں غزہ میں کل 15 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی، جس سے غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 154 ہوگئی جسے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کا بدلہ لینے کےلئے کیا گیا تھا، جس میں 1200 اسرائیلی مارے گئے اور 200 سے زیادہ یرغمال بنائے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined