عرب ممالک

اسرائیل غزہ کو انسانی امداد نہیں دے گا: دفتر نیتن یاہو

وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کو کوئی انسانی امداد نہیں پہنچائے گا اور دوسروں کی طرف سے کسی بھی غیر محفوظ سپلائی کو روک دے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل غزہ پٹی میں کوئی انسانی امداد نہیں دے گا اور دوسرے ممالک سے کسی بھی طرح کی غیر  محفوظ سپلائی کو بھی روک دے گا۔وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ غزہ میں چاہے بچے ہوں یا بزرگ ان کو کسی قسم کی امداد کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔

Published: undefined

ہاریتز اخبار نے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ ’’اسرائیل غزہ کو کوئی انسانی امداد نہیں پہنچائے گا اور دوسروں کی طرف سے کسی بھی غیر محفوظ سپلائی کو روک دے گا۔‘‘ اسرائیل حماس  کو سبق سکھانے کے چکر میں  غزہ میں ان بے گناہ بچوں اور بزرگوں کی مدد کو نظر انداز کر ہا ہے  جس کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں کی زندگیاں مشکل میں  پڑ گئی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیل کے خلاف اچانک زبردست راکٹ حملہ کیا تھا۔ اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے اور غزہ پٹی کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، جس میں 20 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں، اور پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی گئی۔

Published: undefined

بعد ازاں اسرائیل نے ناکہ بندی میں نرمی کرتے ہوئے انسانی امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ تنازعہ بڑھنے سے دونوں فریقوں کے ہزاروں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined