مغربی کنارے میں حالات کی سنگینی کے حوالے سے تمام بین الاقوامی یورپی اور امریکی انتباہات کے باوجود اسرائیلی افواج کے روزانہ کے چھاپوں، گرفتاریوں اور دراندازیوں کی روشنی میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
Published: undefined
العربیہ کے مطابق فلسطینیوں اور ان کے ذریعہ معاش پر اسرائیلی آباد کاروں کے حالیہ حملوں میں ایک نیا طریقہ سامنے آیا۔ انتہا پسند آباد کاروں نے آب پاشی کے لیے جانے والے پانی میں زہر ملا دیا۔ اس پانی کو پی کر فلسطینیوں کی 72 بھیڑیں مر گئیں۔ یہ واقعہ اریحا شہر کے شمال مغرب میں عرب الملیحات کی آبادی میں پیش آیا۔
Published: undefined
البیدر آرگنائزیشن فار ڈیفنڈنگ بیڈوین رائٹس کے ایک کارکن حسن ملیحات نے انکشاف کیا کہ اریحا کے شمال مغرب میں عرب ملیحات کمیونٹی کی آبادی میں آباد کاروں نے جان بوجھ کر اس پانی میں زہر ڈالا جسے بھیڑیں پی رہی تھیں۔ حسن ملیحات نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا۔ یہ بھیڑیں دو بھائیوں سلیمان اور محمد علی ملیحات کی تھیں۔
Published: undefined
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بدو کمیونٹیاں آباد کاروں کی طرف سے مختلف قسم کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا شکار ہیں۔ اسرائیلی قابض حکومتوں کی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر ایسے ریشہ دوانیوں سے فلسطینیوں کو آبادیاں خالی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
یاد رہے وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن (سرکاری) کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں مغربی کنارے میں 19 فلسطینی جاں بحق اور 785 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج اور آباد کاروں کے مجموعی حملوں میں 703 افراد کو قتل اور 5700 سے زیادہ کو زخمی کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined