اسرائیل کے غزہ میں حملے بڑھتے جا رہے ہیں اور وہ اب کسی مقام کو نہیں چھوڑ رہا۔اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اتوار کو کہا کہ اس نے مغربی کنارے کے جنین میں واقع الانصار مسجد کے زیر زمین کمپلیکس پر فضائی حملہ کیا۔
Published: undefined
آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس جگہ کو حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں کے ارکان استعمال کرتے تھے۔ واضح رہے اس سے قبل اسرائیل پر اسپتال اور پھر گرجا گھر پر بمباری کرنے کے الزام ہیں جبکہ اسپتال پر بم گرانے سے وہ صاف انکار کرتا رہا ہے۔
Published: undefined
آئی ڈی ایف نے کہا کہ ’’آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے (اسرائیل سیکیورٹیز اتھارٹی) نے یہ حملہ کیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے جنین میں الانصار مسجد میں زیر زمین دہشت گردوں کے ایک کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا۔ حماس اور اسلامی جہاد کے کارکن مسجد میں رہتے تھے اور اسے دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔ آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا ’’مسجد کو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور اس کو انجام دینے کے لیے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز