ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے سخت بیانات کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ترکی سے اپنے ملک کے سفارتی نمائندوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
ایلی کوہن نے ’’ایکس‘‘ پر کہا کہ ترکی کی جانب سے جاری سخت بیانات کے پیش نظر میں نے اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے وہاں سے سفارتی نمائندوں کی واپسی کا حکم دیا ہے۔ ترک صدر نے استنبول میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں اسرائیل پر کڑی تنقید کی تھی۔
Published: undefined
ترکی کے صدر رجب نے کہا کہ وہ اسرائیل کے بارے میں ایک جنگی مجرم کے طور پر دنیا کے سامنے حقیقت ظاہر کریں گے۔ انھوں نے اسرائیل کی حمایت کرنے والے مغرب کو بھی غزہ میں ہونے والے قتل عام کا مرکزی ملزم قرار دیا۔ انہوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو "پاگل پن" کی حالت ختم کرکے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے بند کردینا چاہیں۔ صدرنے مغرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کیا تم پھر صلیبی جنگیں لڑنا چاہتے ہو؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز