غزہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےعراق کے ایک شیعہ ملیشیا گروپ نے اتوار کی شام وادی اردن میں اسرائیلی ٹھکانوں پر کیے گئے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
Published: undefined
ملیشیا گروپ نے ایک بیان میں کہاکہ اتوار کو اپنی نوعیت کا یہ پانچواں حملہ ہے اور اس کا مقصد "غزہ کی پٹی کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے" کرنا تھا جس میں "دشمن کے مضبوط ٹھکانوں" کو نشانہ بنانے کا عزم کرتے ہوئے گروپ نے متاثرہ مقامات کی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع دی۔
Published: undefined
اس سے پہلے دن میں اس گروپ نے اسرائیلی اہداف پر کئی ڈرون اور میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں جنوبی اسرائیل میں فجر کے وقت سائٹس پر ڈرون حملہ، شمال میں کئی مقامات پر جدید العرقب کروز میزائلوں کا حملہ اور صبح میں وادی اردن میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ شامل ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کے آغاز کے بعد سے عراق میں اسلامی مزاحمت نے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں خطے میں اسرائیلی اور امریکی اہداف پر کئی حملے کیے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined