تہران: ایک سینئر ایرانی سفارت کار نے جمعرات کے روز کہا کہ ایران جلد ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے اپنا سفیر بھیجے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ نے ایرانی نائب وزیر خارجہ علی باگیری کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا کہ ایران نے سفیر کا تقرر کر دیا ہے اور انہیں ابوظہبی روانہ کرنے کی کارروائی اپنے آخری مراحل میں ہے۔
Published: undefined
یہ بات ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے جمعرات کے روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زایدالنھیان اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ بن زاید النھیان کے ساتھ بات چیت کے دوران کہی۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو کم کرنے کے برسوں بعدستمبر 2022 میں متحدہ عرب امارات نے ایران میں اپنے سفیر کو بحال کیا تھا۔
Published: undefined
2016 میں، متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرلیے تھے جب سعودی عرب نے ایک سینئر شیعہ عالم کو پھانسی دینے کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی سفارت خانے کے باہر مملکت کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاج کے جواب میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر نے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined