تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن محمد الحورانی نے کہا ہے کہ ایران اپنا اثر و رسوخ ظاہر کرنے کے لیے فلسطینیوں کے خون کو ایک کارڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز العربیہ کو دیے گئے بیانات میں مزید کہا کہ عرب نوجوانوں کا ایک حصہ ایرانی نعروں سے دھوکہ کھا گیا ہے۔ انہیں اس خطرے کا احساس کرنا چاہیے۔
Published: 28 Dec 2023, 11:11 AM IST
محمد الحورانی نے مزید کہا کہ حماس ایک فلسطینی تنظیم ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ استحصالی علاقائی اتحاد کو ترک کر دے گی۔الحورانی کا یہ بیان ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان رمضان شریف کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ حماس کی طرف سے "طوفان الاقصیٰ" آپریشن تین سال قبل پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ حماس نے ایران کے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔
Published: 28 Dec 2023, 11:11 AM IST
الحورانی نے بدھ کو پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ 7 اکتوبر کے واقعات قاسم سلیمانی کے قتل کی انتقامی کارروائیوں میں سے ایک تھے۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے تل ابیب کو جنرل رضی موسوی کے قتل کے جواب میں اسی طرح کے حملے سے بھی خبردار کیا۔
Published: 28 Dec 2023, 11:11 AM IST
دوسری طرف حماس نے بدھ کو ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ اس نے متعدد مرتبہ آپریشن ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ کے محرکات اور وجوہ کو بیان کیا ہے۔ یہ آپریشن مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔حماس کے بہ قول تمام فلسطینی مزاحمتی کارروائیاں اسرائیل کی موجودگی اور ہمارے لوگوں کے خلاف اس کی مسلسل جارحیت کے جواب میں کی جاتی ہیں۔
Published: 28 Dec 2023, 11:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Dec 2023, 11:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز