عرب ممالک

مسقط میں مسجد پر حملے میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی کی لاش وطن واپس بھیجی جائے گی

سفیر نے بحران کی اس گھڑی سے نمٹنے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے عمانی سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کیے گئے فوری اقدامات کی بھی تعریف کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویریو این آئی</p></div>

تصویریو این آئی

 

عمان کی راجدھانی مسقط میں ہندوستانی سفارت خانے نے آج کہا کہ، سفارت خانے  نے مسقط میں ایک شیعہ مسجد کے قریب پیر کے روز فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی شہری کی لاش وطن بھیجنے میں مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور سفارت خانے کے اہلکاروں نے حملے میں زخمی ہونے والے تین ہندوستانیوں سے ملاقات بھی کی ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ سفیر امت نارنگ نے کل فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی باشا جان علی حسین کے بیٹے توصیف عباس سے بات کی۔ سفیر نے حسین کے جسدخاکی کو ہندوستان واپس لانے کے لیے خاندان کو مکمل تعاون اور دیگر تمام مدد کی یقین دہانی کرائی۔

Published: undefined

سفارت خانے کے اہلکاروں نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے تین ہندوستانیوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ تین زخمی ہندوستانی مسقط کے خولہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سفیر نے تینوں ہندوستانیوں کے اہل خانہ سے بھی بات کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیر نے بحران کی اس گھڑی سے نمٹنے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے عمانی سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کیے گئے فوری اقدامات کی بھی تعریف کی۔امت  نارنگ نے کہا کہ سفارت خانہ اس واقعہ میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined