لبنان کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگ اور کئی ممالک کی جانب سے لبنان کے سفر کے خلاف ایڈوائزری جاری کرنے کے پیش نظر ہندوستانی سفارت خانے نے وہاں ہندوستانی شہریوں کو احتیاط برتنے اور بیروت میں سفارتخانے سے رابطہ میں رہنے کے لیے کہا ہے۔
Published: undefined
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہاں مقیم تمام ہندوستانی شہریوں کو احتیاط برتنے اور بیروت میں ہندوستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جرمنی، ہالینڈ، آئرلینڈ، اردن اور کناڈا نے لبنان کے سفر کے خلاف ایڈوائزری جاری کی ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ’’ہندوستانی سفارت خانے نے سفری ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تقریباً 2000-3000 ہندوستانی پیشہ ور رہتے اور کام کرتے ہیں۔ یہ ٹریول ایڈوائزری نہیں ہے، یہ صرف انہیں سفارتخانے سے رابطے میں رکھنے کے لیے ہے۔ یہ ایک ابھرتی ہوئی صورت حال ہے اور مکمل احتیاط برتنے کے لئے جاری کی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ لبنان میں جنگ نہیں چاہتا لیکن یہ اس کے پڑوسی کو پتھر کے زمانے میں واپس بھیج سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بدھ کے روز کہا ’’ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم ہر صورت حال کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ حزب اللہ اچھی طرح سمجھتا ہے کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو ہم لبنان میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined