عرب ممالک

تین روز کے دوران سعودی عرب میں 32 مساجد عارضی طور پر بند

مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ نمازیوں میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز سامنے آنے پر کیا گیا ہے، وادی الدواسر میں ایک مؤذن کے وفات پا جانے کی بھی اطلاع ہے

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے اٹھارہ نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے اور وادی الدواسر میں ایک مؤذن کی موت کا واقعہ ریکارڈ پر آنے کے بعد بدھ کو مزید دس مساجد بند کرا دیں۔ الحرمین الشریفین پریزیڈنسی کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نمازیوں میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آنے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

یاد رہے تین روز کے دوران مملکت بھر میں 32 مساجد عارضی طور پر بند کی جاچکی ہیں۔ ان میں سے تیرہ سینی ٹائزنگ کے بعد کھول دی گئی ہیں۔ دس مساجد پیر اور بارہ مساجد منگل کو عارضی طور پر بند کی گئی تھیں۔ وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ مکہ مکرمہ، الجوف اور جازان ریجن کی ابو عریش کمشنری میں دو، دو مساجد بند کی گئیں جبکہ مدینہ منورہ، حدود شمالیہ کے شہر عرعر، مشرقی ریجن کی کمشنری الاحسا اور عسیر ریجن کی سراۃ عبیدہ کمشنری میں ایک مسجد بند کی گئی۔

Published: undefined

وزارت اسلامی امور نے تمام نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی نمازی اپنے اندر کورونا وائرس کی کوئی علامت محسوس کرے تو کورونا ٹیسٹ کے بغیر مسجد جانے سے گریز کرے۔ جب تک یہ یقین نہیں ہوجائے کہ وہ کورونا میں مبتلا نہیں ہے وہ گھر پر ہی نماز ادا کرتا رہے۔

Published: undefined

وزارت اسلامی امور نے مزید کہا کہ ’اس حوالے سے لاپروائی برتنے کا نتیجہ دیگر نمازیوں کو خطرات سے دوچار کرنے کی صورت میں برآمد ہوگا۔ سب لوگ یہ بات مدنظر رکھیں کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی دینی فریضہ اور شہری عمل ہے‘۔ وزارت اسلامی امور نے نمازیوں سے پھر اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی مسجد میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوتاہی اور لاپروائی کا مشاہدہ کریں تو پہلی فرصت میں 1933 پر رابطہ کرکے مطلع کردیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined