شمالی شام میں حلب شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک اسرائیلی میزائل حملے میں ہفتے کی رات پانچ ایران نواز ملیشیہ اور تین عام شہری کی موت ہوگئی۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ حملے میں پانچ ایران نواز ملیشیہ ہلاک ہوئے، اور ان میں ایک شامی شہری بھی شامل تھا، جن کی بیوی، بیٹا اور بھتیجے کی بھی موت ہوگئی۔
Published: undefined
برطانیہ کے واچ ڈاگ گروپ نے کہا کہ اکتوبر میں غزہ-اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے شامی علاقوں کو 45 مرتبہ نشانہ بنایا ہے، جن میں سے 17 زمینی افواج کے راکٹ حملے اور 28 فضائی حملے تھے۔
Published: undefined
اسرائیل نے حال ہی میں غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی مہم کے ساتھ شام کے اہداف پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔شام کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ان حملوں کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے پر زور دیا۔
Published: undefined
شام 12 سال سے زائد عرصے سے خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، صدر بشار الاسد کی حکومتی افواج، روس اور ایران کی حمایت یافتہ افواج مختلف مخالف گروپوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔دوسری طرف اسرائیل کی دیرینہ پالیسی ہے کہ وہ ایران کو شام میں فوجی موجودگی قائم کرنے سے روکنے کے لیے بکثرت فضائی حملے کر کے مبینہ ایرانی ہتھیاروں کی سپلائی کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز