ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت نے ورکر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ملازمین کا حق ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے وضاحت کی ہے کہ کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے بیوی، ماں باپ جیسے قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ان کا حق ہے۔
Published: undefined
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے ایک شہری نے وزارت افرادی قوت سے دریافت کیا تھا کہ کیا بھائی یا بہن کی وفات پر ملازم کو چھٹی ملے گی؟ مذکورہ بالا سوال پر سعودی وزارت نے وضاحت پیش کی اور کہا کہ اگر کسی ملازم کی بیوی یا قریب ترین رشتہ داروں میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے تو کارکن کو تنخواہ سمیت 5 دن کی چھٹی حاصل کرنے کا اختیار ہے۔
Published: undefined
مملکت میں وزارت افرادی قوت کے مطابق بنیادی رشتہ داروں سے مراد باپ، ماں، دادا، دادی اور نانا، نانی، بیٹے، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں اور نواسے، نواسیاں شامل ہیں۔ دوسری جانب سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کارکنان کے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جس میں مزید 6 نئے پیشوں کو حصہ بنایا گیا ہے۔ وزارت ہزار سے زائد شعبوں کو لازمی پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام میں شامل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز