عرب ممالک

اسرائیلی میڈیا کا انکشاف: اسرائیلی فوج ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے

اسرائیلی فوج اس وقت ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ڈی ایف بیک وقت کئی محاذوں پر حملے کرنے جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل کی صرف حماس کے ساتھ جنگ نہیں جاری ہے بلکہ اب اس کی جنگ  ایران اور لبنان کے ساتھ   بھی ہو رہی ہے۔ اسرائیلی فورسز بیروت میں حزب اللہ کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔ اب اسرائیلی نشریاتی ادارے کے اے این اور دیگر اسرائیلی میڈیا نے جنگ کی تیاریوں کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج بیک وقت کئی محاذوں پر بڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے جواب میں آئی ڈی ایف یعنی اسرائیلی فوج ایران پر خطرناک حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے لیے فی الحال آئی ڈی ایف اپنے اہداف کا انتخاب کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام اپنے مغربی اتحادیوں سے حملے میں حصہ لینے کی توقع کر رہے ہیں۔ یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل مائیکل کریلا آج اس آپریشن پر بات چیت کے لیے اسرائیل پہنچیں گے۔

Published: undefined

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ نیٹزاریم راہداری کے ارد گرد فوجی مشقیں کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے کیونکہ جنگ کو ایک سال ہونے کو ہے۔ اسرائیلی رپورٹس کے مطابق لبنان میں ضرورت کے مطابق مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک اسرائیلی فوج  نے جنوبی لبنان میں محدود کارروائیاں کی ہیں جن میں آنے والے دنوں میں توسیع کی جائے گی۔ گزشتہ برس جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 2000 سے زائد لبنانی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں مارے گئے تھے، جس کے بدلے میں ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کیے تھے۔ اب اسرائیل ایک بار پھر ایران کو منہ توڑ جواب دے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined