اسلامی تاریخ میں حج کے موقع پر حجاج کرام مشاعر مقدسہ میں زمزم کے حصول کے مختلف طریقے اپناتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے مشاعر مقدسہ میں کئی نئے طریقے بھی اخیار کیے گئے۔ پرانے وقتوں میں مشاعر میں مٹی کے برتنوں میں زمزم رکھا جاتا اور حجاج کرام ترویہ کے روز اپنی پیاس وہاں سے بجھاتے۔ 8 ذی الحج کو ہونے والے یوم ترویہ پر اب زمزم کے حصول کا طریقہ کار تبدیل ہو چکا ہے۔ حکومت کی طرف سے مناسک حج کے تمام مقامات پر زمزم فراہم کرنے کےلیے پانی کے کولر نصب کیے ہیں مگر اس بار ان کولروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔
Published: 29 Jul 2020, 2:58 PM IST
کرونا کی وبا کے پیش نظر وزارت صحت کے وضع کردہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے رواں موسم حج پر الگ سے زمزم کولروں یا ٹینکیوں میں رکھنے کے پیک شدہ بوتلوں میں حجاج کرام کو دیا جائے گا۔ یہ ایک بوتل ایک ہی فرد کے لیے ہوگی اور اسے ایک ہی وقت پی سکتا ہے۔
Published: 29 Jul 2020, 2:58 PM IST
تاریخ مکہ مرکز کے ڈائریکٹر جنرل فواز الدھاس نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرانے وقتوں میں حجاج کرانے منیٰ سے پانی اپنے ساتھ لے کر ترویہ کے لیے نکلتے۔ بعد میں حج کے موقعے پر رضاکارانہ کام کرنے والے افراد نے حجاج کو ان کے کیمپوں میں زمزم کی فراہمی شروع کی۔ اس طرح حجاج کرام منیٰ میں ترویہ کے لیے رضاکاروں سے پانی حاصل کرتے۔
Published: 29 Jul 2020, 2:58 PM IST
الدھاس کا مزید کہنا تھا کہ مشعر منیٰ میں آب رسانی کے کئی ذرائع تھے۔ ایک طریقہ سقایا کے ذریعے پانی پہنچانے کا تھا۔ یہ لوگ آب خورے پانی سے بھر کر حجاج تک پہنچاتے۔ بعد میں حجاج کے گذرنے کے راستوں کے اطراف میں پانی کے مشکیزے لگائے گئے۔ یہ مشکیزے 50 سال قبل تک موجود تھے۔
Published: 29 Jul 2020, 2:58 PM IST
انہوں نے کہا کہ موجودہ آل سعود کی حکومت کے عہد میں حج کے حوالے سے غیرمعمولی تبدیلیاں آئیں۔ حکومت نے حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور آرام مہیا کرنے کے کیے جدید سہولیات متعارف کرائیں۔ آج حجاج کرام کو تازہ زمزم بوتلوں میں ان کی ضرورت کے مطابق حج کے موقعے پر فراہم کیا جا رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: 29 Jul 2020, 2:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jul 2020, 2:58 PM IST
تصویر: پریس ریلیز