سعودی عرب میں مسجد نبوی کا ساؤنڈ سسٹم دنیا کا بہترین ہے اور یہ اعلیٰ معیار کا حامل ہے، اسے دنیا کے اعلیٰ ترین ساؤنڈ سسٹم میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ مسجد نبوی کے ساؤنڈ سسٹم میں 600 جدید ترین آلات نصب ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل سسٹم بھی چوبیس گھنٹے تیار رہتا ہے۔ مسجد نبوی ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے پانچوں وقت کی نمازوں، لیکچرز اور علمی پروگرام زائرین کو سنائے جاتے ہیں۔
Published: undefined
مسجد نبوی کا ساؤنڈ سسٹم نہایت منظم اور مربوط ہے اور ہر پہلو سے جائزہ لے کر تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ کنٹرول روم بنا ہوا ہے۔ مسجد نبوی کے ایک، ایک حصے میں آواز کی عمدہ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے انجینیئر اور ٹیکنیشن 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔
Published: undefined
مسجد نبوی کے کسی بھی حصے میں آواز کا اتار چڑھاؤ کیسا ہے اس کا آواز پیما آلے کے ذریعے پتہ لگا لیا جاتا ہے۔ ساؤنڈ سسٹم کے حوالے سے مسجد نبوی کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پرانی مسجد، اذان اور تکبیر والا اسٹینڈ (مکبریہ)، مسجد نبوی کی پہلی توسیع والی عمارت، دوسری توسیع والی عمارت، (الحصوتین)، چھت، صحن اور مینارے شامل ہیں۔
Published: undefined
مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر اذان، نماز اور خطبے سے قبل ساؤنڈ سسٹم چیک کیا جاتا ہے۔ اذان سے آدھے گھنٹے قبل سپیشل انجینیئر ہر مائیکرو فون کے موثر ہونے کا پتہ لگاتا ہے۔ اس کے ہمراہ ایک انجینیئر اور ایک آپریشنل ٹیکنیشن ہوتا ہے۔
Published: undefined
مسجد نبوی کے پرانے حصے میں 114 اسپیکر ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا پاور 70 ڈبلیو ہے۔ (الحصوتین) میں 14 اسپیکر ہیں ان میں سے ہر ایک کا پاور 125 ڈبلیو ہے۔ پہلی توسیع والی عمارت میں اسپیکرز کی تعداد 179 ہے ان میں سے ہر ایک کا پاور 16 ڈبلیو ہے۔
Published: undefined
مسجد نبوی کی دوسری توسیع والی عمارت میں اسپیکر کی تعداد 1920 ہے اور ہر اسپیکر کا پاور 16 ڈبلیو ہے۔ مسجد نبوی کی چھت پر 555 اسپیکرز نصب ہیں اور ہر ایک کا پاور 30 ڈبلیو ہے۔ مسجد نبوی کے میناروں میں اسپیکرز کی تعداد 84 ہے ہر ایک کا پاور 200 ڈبلیو ہے جبکہ مسجد نبوی کی دیوار اور طہارت خانوں میں 14 اسپیکر لگے ہوئے ہیں ان میں سے ہر ایک کا پاور ایک ہزار ڈبلیو ہے۔
Published: undefined
تہ خانے میں 71 اسپیکرز ہیں۔ ہر ایک کا پاور 15 ڈبلیو ہے۔ حرم شریف کے احاطے کے باہر 25 اسپیکرز ہیں اور ہر ایک کا پاور 70 ڈبلیو ہے۔ مسجد نبوی کے پرانے حصے میں 5 بالائی مائیک محراب، چھ مڈل مائیک محراب اور تین زیریں مائیک محراب کے لیے 5 مکبریہ (اذان و تکبیر کا چبوترہ) اور 7 مائیک منبر میں لگے ہوئے ہیں۔ اس طرح قدیم مسجد نبوی میں 31 مائیک استعمال ہو رہے ہیں۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined