سعودی عرب میں کرونا کی وبا پھیلنے سے روکنے کے جہاں دیگر اقدامات کیے گئے وہیں غیرملکی لیبر کو بھی اس بیماری سے بچانے اور لیبر کے ذریعے وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے۔
Published: 25 Apr 2020, 8:40 PM IST
سعودی حکومت کی طرف سے لیبرکی رہائش گاہوں کی ذمہ دار کمیٹی کی طرف سے صنعتی علاقوں میں غیرملکی لیبر کو ان کی قیام گاہوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں رکھا گیا تاکہ ان میں سماجی دوری پیدا کرکے کرونا کی وبا کی روک تھام کی جاسکے۔
Published: 25 Apr 2020, 8:40 PM IST
لیبر کی رہائش سے متعلق امور پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے چیئرمین جمعان الزھرانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی اور ٹیکنیکل شہروں کے لیے قائم کردہ اتھارٹی نے 29 ہزار غیرملکی ملازمین کے لیے معقول رہائش گاہوں کا فوری بندو بست کیا گیا۔
Published: 25 Apr 2020, 8:40 PM IST
انہوں نے بتایا کہ چار ہزار غیرملکی ملازمین کو جدہ کے 45 اسکولوں میں رکھا گیا۔ حکام کی جانب سے ان اسکولوں میں باقاعدگی کے ساتھ معائنہ کیا جاتا ہے اور اب تک 300 بار ان کی دیکھ بحال کے لیے حکام دورے کرچکے ہیں۔
Published: 25 Apr 2020, 8:40 PM IST
ایک سوال کے جواب میں الزھرانی کا کہنا تھا کہ لیبر کے لیے قائم کردہ عارضی قیام گاہوں میں بھی کرونا کی وبا کے تناظر میں سماجی دوری کی مخالفت کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ غیرملکی مزدور اپنے بیڈ رومز میں رش کرتے ہیں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کا خاص اہتمام نہیں کرتے حالانکہ ہرشخص کے درمیان 4 میٹر کی دوری کی سختی سے تاکید کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیبر کی طرف سے اپنی ذاتی حفاظت کے لیے سینیٹائزر اور ماسک کا انتظام نہیں تھا تاہم حکومت کی طرف سے انہیں ہرممکن سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
Published: 25 Apr 2020, 8:40 PM IST
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہر فیکٹری اور کارخانے کو اپنے ملازمین کو بنیادی حفاظتی ضروریات کے لیے 48 گھنٹے اندر تمام وسائل مہیا کرنے کی تاکید کی گئی۔ ان میں سے بیشتر نے مثبت جواب دیا مگر بعض نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔ بیشتر کمپنیوں نے اپنے ملازمین کے لیے کارخانے سے باہر قیام گاہیں قائم کیں اور ان کی صحت کی حفاظت کے لیے تمام ضروری وسائل بھی فراہم کیے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 25 Apr 2020, 8:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Apr 2020, 8:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز