عرب ممالک

رمضان المبارک میں مسجد نبوی اور اس کے زائرین کو خوشبو سے کس طرح مہکایا جاتا ہے؟

مسجد نبوی میں خوشبو پھیلانے کے لیے 14 سو چکر لگا کر 28 کلو گرام قیمتی قدرتی عود، 300 لٹر پرتعیش عطرات اور تیل استعمال کیے جاتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

ماہ صیام میں عطر اور بخور کی بہترین اقسام کے ساتھ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے زائرین کے لیے دھوئیں اور خوشبو سے مہکا دیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی کی ایجنسی کا پرفیومری ڈیپارٹمنٹ رمضان کے مبارک مہینے کے آغاز سے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں خوشبودار دھونی دینے کے عمل کو تیز کردیتا ہے۔ زائرین کے لیے اسے دن میں کئی مرتبہ اعلی عود کے عطر سے خوشبو دار کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

ایجنسی نے بتایا کہ مسجد نبوی کو 28 کلو گرام لگژری اور اعلی عود اور 300 لیٹر قمیتی عطروں اور دھونیوں سے مہکایا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد مبارک کو مہکانے کے لیے 1400 سے زیادہ مرتبہ چکر لگا کر خوشبو پھیلائی جاتی ہے۔ ماہ صیام میں مسجد نبوی میں آنے والوں کو بھی کستوری، عنبر اور دیگر خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

ایجنسی کی طرف سے مسجد نبوی اور اس کے اطراف و اکناف کو خوشبو لگانے میں بڑی احتیاط برتی جاتی ہے۔ ساتھ ساتھ نمازیوں اور زائرین کو اپنی عبادت انجام دینے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے خوشبو فراہم کرکے خوشگوار احساس دلایا جاتا ہے۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں ایجنسی کے آپریشنل پلان میں نمازیوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined