بیروت میں تباہ کن دھماکوں کے بعد جس میں 190 افراد ہلاک ہوئے تھےلبنان کی سیاست میں تبدیلیوں کے اشارہ مل رہے ہیں ۔ ایک تبدیلی کا اشارہ ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے بھی دیا ہے۔ نصراللہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم لبنان کے لیے ایک نیا سیاسی معاہدہ طے کرنے کو تیار ہے۔ادھر فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے بیروت میں چار اگست کو تباہ کن دھماکے کے بعد لبنان کے لیے ایک نیا سیاسی معاہدہ طے کرنے پر زوردیا تھا۔
Published: undefined
حسن نصراللہ نے اتوار کو ایک نشری تقریر میں کہا کہ ’’ہم نے فرانسیسی صدر کے لبنان کے حالیہ دورے کے موقع پر ایک نئے سیاسی معاہدے کی تجویز سنی تھی۔آج ہم اس معاملے پر تعمیری گفتگو کے لیے تیار ہیں۔‘‘
Published: undefined
لیکن ساتھ ہی انھوں اس کی ایک شرط بھی عاید کی ہے اور وہ یہ کہ’’اس پر بحث ومباحثہ مختلف لبنانی دھڑوں کی منشا اور رضا مندی سے ہونا چاہیے۔‘‘انھوں نے اس تقریر میں لبنانی فوج سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ بیروت میں دھماکوں کی فنی تحقیقات کے نتائج کا اعلان کرے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بیروت میں اس الم ناک واقعے کے بعد سے حزب اللہ کو ایک مرتبہ پھر لبنانیوں کی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ انھوں نے حزب اللہ اور ملک کی دوسری سیاسی اشرافیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور انھیں اس واقعے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔ لبنانی شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی اشرافیہ کی عشروں پر محیط بدعنوانیوں اور بد انتظامی کی وجہ سے انھیں یہ دن دیکھنا پڑے ہیں اور ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔
Published: undefined
حسن نصراللہ نے اتوار کو ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی اس تقریر میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسی ماہ اعلان کردہ تاریخی امن معاہدے کی مذمت کا اعادہ کیا ہے اور صہیونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Published: undefined
انھوں نے اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی فوج ایران کی حمایت یافتہ تنظیم کے جتنے جنگجوؤں کو قتل کرے گی ،وہ جواب میں اتنی ہی تعداد اسرائیلیوں کو ہلاک کرے گی۔
Published: undefined
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’’حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں نہیں الجھے گی کیونکہ یہ اسرائیل کے مفاد میں ہیں۔‘‘ اسی ہفتے اسرائیلی فوج نے لبنان کےسرحدی علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
Published: undefined
اس سے ایک روز پہلے حسن نصراللہ نے تقریر میں العربیہ اور الحدث چینلوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔انھوں نے نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشورا کے موقع پر براہِ راست تقریر میں کہا تھا:’’ وہ زہرناکی پھیلانے کے لیے رقوم دیتے ہیں اورحزب اللہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور توہین کے معاملے میں تو جھوٹ سے بھی بہت آگے چلے جاتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
انھوں نے تقریر میں العربیہ اور الحدث چینلوں کے علاوہ یو اے ای سے نشریات پیش کرنے والے اسکائی نیوزعربیہ کا نام لیا تھا اور انھیں اپنی تنظیم کا مخالف قرار دیتے ہوئے اپنے حامیوں سے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ (بشکریہ العریہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز