ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق، شہر دبئی میں طوفانی بارشیں ہوئیں جہاں دن میں اندھیرا چھا گیا، جس کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 25 منٹوں کے لیے بند کرنا پڑا جس سے کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح سے منگل کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ بھی ہوا۔
Published: undefined
شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہو گئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرو سٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا دوسرا اسپیل منگل کی دوپہر سے شروع ہوگا اور جمعرات تک بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے۔
خلیجی اخبار ’گلف نیوز‘کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دبئی کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں۔
Published: undefined
یو اے ای حکام نے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ صرف انتہائی ضروری کام کی صورت میں گھروں سے نکلیں۔ حکام نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ زیادہ پانی والی جگہ سے دور تھوڑے اونچے مقام پر اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل پارک کریں۔ حکومتی اعلان کے مطابق سکولوں کو فوری طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری ملازمین کو آئندہ دو روز کے لیے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
بارش کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جبکہ شدید ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز بھی ٹوٹ گئیں۔ علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں بجلی کی بندش کی شکایتیں بھی سامنے آئیں۔
ادھر سلطنت آف عمان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شمال اور مشرق میں کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ موسمی صورتحال کے باعث پانچ صوبوں میں دفاتر میں کام معطل کر دیا گیا ہے، حکام نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی۔ مختلف حادثات میں 18 افراد ہلاک ہو گئے، سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے زیادہ تر اموات ہوئیں، جن میں سے نو سکول کے بچے تھے۔ عمان میں مزید بارشوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined