شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ نے حرم مکی میں کسوہ (خانہ کعبہ کا غلاف) کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام مکمل کر لیا۔ کمپلیکس کے متعلقہ شعبے کے اہل کاروں کی جانب سے غلاف کے ڈوروں کو کسنے اور غلاف کے پھٹ جانے والے حصوں کو دوبارہ سینے کا کام انجام دیا گیا۔ اس کا مقصد غلاف کعبہ کی رونق اور چمک دمک کو برقرار رکھنا ہے۔ اس کام کی انجام دہی بیت اللہ کے غلاف کی جامع دیکھ بھال اور صفائی کے حوالے سے پورے سال جاری رہنے والے روٹین کے عمل کا حصہ ہے۔
Published: 06 May 2020, 5:11 PM IST
واضح رہے کہ یہ عمل مسجد حرام کے امور کے سربراہ عام کے سکریٹری احمد بن محمد المنصوری کی نگرانی میں انجام دیا جاتا ہے۔ المنصوری کو مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہِ عام شیخ عبدالرحمن السدیس کی جانب سے ہدایات جاری ہوتی ہیں۔
Published: 06 May 2020, 5:11 PM IST
یاد رہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی دونوں مقامات کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے بہترین مواد اور لوازمات کا استعمال کرتی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت مسجد حرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال اور مرمت کے امور پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔
Published: 06 May 2020, 5:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 May 2020, 5:11 PM IST