اسرائیل کے فلسطین پر فضائی حملہ بدستور جاری ہیں جن کے نتیجےمیں غزہ میں زبردست جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔ متعدد لوگ شہید ہوگئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھرہو گئے ہیں۔ ان حملوں میں ایک خاصی تعداد میں معصوم بچے شہید ہو گئےہیں ۔
Published: undefined
اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ پٹی میں جنگجو تنظیم حماس کے ٹیکنیکل آفس کو بمباری کرکے تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا کہ کچھ وقت پہلے ہی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حماس کے ٹیکنیکل آفس کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا اور یہ کاروائی جابلیہ علاقے میں کی گئی ہے۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ مشرقی یروشلم میں قدیم زمانے سے آباد فلسطینی خاندانوں کو منصوبہ بند ڈھنگ سے ہٹانے کے سلسلے میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین حالیہ برسوں میں زبردست جنگ ہوئی ہے جس میں دونوں جانب کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی باغیوں نے غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے سیکڑوں راکٹ داغے تھے اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے بھی اس کا سخت جواب دیا ہے۔
Published: undefined
گذشتہ کئی دنوں سے جاری ان جھڑپوں میں فلسطین میں 61 بچوں سمیت 200 سے زائد افراد کی موت ہوئی اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل میں 10 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے اور 50 سے زائد افراد سنگین طور پر زخمی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined