عرب ممالک

حماس نے اسرائیل کی شرط ماننے سے کیا انکار

حماس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ دوحہ میں مجوزہ معاہدے میں اسرائیل کی طرف سے رکھی گئی نئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیلی مذاکراتی وفد کے دوحہ سے تل ابیب واپس آنے کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ثالثوں امریکہ، مصر اور قطر کی جانب سے ایک بیان میں مذاکرات کے حوالے سے ایک نئی بات سامنےآئی ہے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ دوحہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکہ، مصر اور قطر کے اعلیٰ حکام نے ثالث کے طور پر غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے  پر عمل  کرنے اور رہائی کے مقصد سے وسیع مذاکرات کیے ہیں۔ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بات چیت سنجیدہ اور تعمیری تھی۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ واشنگٹن نے قطر اور مصر کی حمایت سے دونوں فریقوں کو ایک تجویز پیش کی ہے جو دونوں جماعتوں کے درمیان خلیج کو کم کرتی ہے اور 31 مئی 2024 کو صدر بائیڈن کے قائم کردہ اصولوں اور سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2735 سے مطابقت رکھتی ہے۔

Published: undefined

ثالثوں کے مشترکہ بیان کے مطابق یہ تجویز گزشتہ ہفتے کے دوران حاصل کیے گئے معاہدے کے نکات پر استوار کی گئی ہے۔ یہ تجویز باقی رہ جانے والے خلا کو اس طریقے سے پُر کرتی ہے جس سے معاہدے کے تیزی سے نفاذ کی اجازت ملتی ہے۔

Published: undefined

بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں آنے والے دنوں کے دوران عمل درآمد کی تفصیلات پر کام جاری رکھیں گی۔ اس میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں سے متعلق حصوں کے علاوہ معاہدے کے جامع انسانی ہمدردی کے حصوں پر عمل درآمد کے انتظامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ بیان میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ، مصر اور قطر کے سینئر حکام اگلے ہفتے کے اختتام سے قبل قاہرہ میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ پیش کی گئی شرائط کے مطابق دونوں فریق کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔

Published: undefined

بیان میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے رہنماؤں نے گزشتہ ہفتے کہا ہے کہ اب ضائع کرنے کا کوئی وقت نہیں ہے اور کسی بھی فریق کی طرف سے کوئی ایسا عذر قبول نہیں کیا جا سکتا جو مزید تاخیر کا جواز پیش کرے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی شروع ہو جائے۔ جنگ بندی کی جائے اور اس معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔

Published: undefined

حماس نے مجوزہ معاہدے پر تبصرہ کیا ہے اور حماس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ دوحہ میں مجوزہ معاہدے میں اسرائیل کی طرف سے رکھی گئی نئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔ قیادت کے ایک ذرائع  نے بتایا کہ اسرائیلی وفد نے رکاوٹ ڈالنے کے اپنے نقطہ نظر کے تناظر میں نئی شرائط طے کی ہیں۔ اس میں مصر کے ساتھ سرحدی پٹی کے علاقے فلاڈیلفیا محور میں فوجی دستوں کو رکھنے پر اصرار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined