عرب ممالک

غزہ میں اسرائیل کے حملہ میں حماس کا کمانڈر شہید

سلامہ محمد دیف کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھاجو 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیلی سرحد کے ذریعے حماس کے حملوں کے ماسٹر مائنڈز میں سے ایک تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل نے ہفتے کے روز غزہ پٹی میں فضائی حملے میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ کو شہید کر دیا۔اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اتوار کو اس کی تصدیق کی۔اسرائیلی فوج اور شن بیٹ کی داخلی سلامتی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامہ خان یونس کے علاقے میں مارے گئے۔

Published: undefined

غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے علاقے مواسی میں بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 90 فلسطینی ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے۔ ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

Published: undefined

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد دیف اور سلامہ اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ تھے۔اسرائیل نے دیف کی حالت کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن حماس کے ایک اہلکار نے اتوار کو کہا کہ دیف حالیہ حملے میں بچ گئے ہیں۔

Published: undefined

فوج نے کہا، "سلامہ محمد دیف کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیلی سرحد کے ذریعے حماس کے حملوں کے ماسٹر مائنڈز میں سے ایک تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined