عرب ممالک

حج 2022: قربانی ذبیحہ کرنے کے لیے آن لائن بکنگ شروع، سعودی وزارت ماحولیات

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات نے عازمین حج کی قربانی کے جانوروں کو ذبیحہ کرنے کے عمل کے لیے آن لائن بکنگ شروع کر دی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

الریاض: سعودی عرب کی وزارت ماحولیات نے عازمین حج کی قربانی کے جانوروں کو ذبیحہ کرنے کے عمل کے لیے آن لائن بکنگ شروع کر دی ہے۔ وزارت ماحولیات پانی اور زراعت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قربانی ذبح کرنے کے لیے رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل مکہ معظمہ اور ریاض شہروں میں شروع کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قربانی کے جانور ریاض اور مکہ معظمہ میں ذبحہ کیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد افراد اور کاروباری شعبے کو سہولت فراہم کرنا، مذبح خانوں پر ہجوم کو کم کرنا اور قربانی کے جانوروں کی آمد کے عمل کو منظم کرنا ہے۔

Published: undefined

اس سلسلے میں ریاض کےعلاقے میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد الفراج نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ آن لائن ریزرویشن سے ذبحہ خانوں پر ہجوم میں 30 فیصد تک کمی آئے گی۔ ریاض میں ٹارگٹ سلاٹر ہاؤس عزیزیہ ذبحہ خانہ ہے۔ مقدس دارالحکومت میں المعیصم سلاٹر ہاؤس، اللیث روڈ ’اے ‘اور ’بی ‘سلاٹر ہاؤس، ویسٹرن مکہ ذبحہ خانہ اور العقیشیہ سیزنل سلاٹر ہاؤس شامل ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام کے شعبوں میں وزارت ماحولیات کے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کے فریم ورک کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کی محنت اور وقت کی بچت کرنا، اس کے علاوہ ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کے مقاصد حاصل کرنا اور قربانی کے حوالے سے آن لائن سروسز حاصل کرنا ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined