عرب ممالک

حج 2022: لاکھوں حجاج کرام حج اکبری ادا کرنے کے لئے میدان عرفات میں جمع

دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان حجاج کرام نے آج یعنی جمعہ کو عرفات کی مقدس پہاڑی پر آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہے ہیں

عرفات کی مقدس پہاڑی پر عبادت کرتے حجاج کرام / تصویر ٹوئٹر / @arabnews
عرفات کی مقدس پہاڑی پر عبادت کرتے حجاج کرام / تصویر ٹوئٹر / @arabnews 

الریاض: دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان حجاج کرام نے آج یعنی جمعہ کو عرفات کی مقدس پہاڑی پر آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہے ہیں۔ حجاج کہیں خیموں میں تو کہیں پہاڑی پر دعا مانگتے نظر آ رہے ہیں۔ کورونا بحران کے سبب دو سال کے بعد اس میدان میں ایک مرتبہ پھر رونق نطر آ رہی ہے اور اس سال حج اکبری کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے اگر حج یعنی وقوف عرفہ جمعہ کے روز ہوتا ہے اس کو حج اکبری کہا جاتا ہے۔

Published: undefined

دنیا بھر سے آئے حجاج عرفات کے میدان پر جمع ہیں، مقدس شہر مکہ مکرمہ سے تقریبا 20 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ قبل ازیں، حجاج پہلے مکہ مکرمہ سے منیٰ آئے اور منیٰ سے وہ صبح فجر کی نماز کے بعد سے عرفات کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔ یہ حجاج کرام دن بھر میدان عرفات میں دعا مانگنے اور عبادت کرنے کے بعد مزدلفہ کے لئے روانہ ہوں گے اور مزدلفہ میں شب گزارنے کے بعد کل تمام حجاج واپس منی جائیں گے۔

اس کے بعد وہ تینوں شیطانوں کو کنکری ماریں گے (رمی جمرات) اور قربانی ادا کریں گے، جس کے بعد حجاج مکہ مکرمہ تشریف لائیں گے اور وہاں سے شام تک واپس منیٰ آ جائیں گے اور تین دن تک منیٰ میں قیام کرنے کے بعد واپس مکہ مکرمہ لوٹ جائیں گے۔

Published: undefined

ویسے حج کے لئے تمام ارکان کی ادائیگی ضروری ہے لیکن یوم عرفہ یعنی میدان عرفات میں قیام ہی اصل حج ہے کیونکہ ہر ارکان کا دم دیا جا سکتا ہے لیکن یوم عرفہ کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔ جمعہ کی نماز میں جو خطبہ دیا جائے گا اس کو اسلامی دنیا میں بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

حجاج میدان عرفات میں عبادات، توبہ استغفار اور تلبیہ بلند کرنے کے علاوہ ظہر اور عصر کی نمازیں قصر ادا کریں گے۔ دونوں باجماعت نمازوں کے لیے ایک ہی اذان دی جائے گی جبکہ نماز باجماعت کے لیے دونوں نمازوں کی اقامت الگ الگ ادا ہوگی۔

Published: undefined

حجاج کرام میدان عرفات میں 9 ذی الحجہ کی نماز مغرب تک قیام کے بعد واپس مزدلفہ جائیں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشا ادا کریں گے اور رات بھر مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے قیام کے دوران عبادت اور دعائیں کریں گے۔

آج غروب آفتاب کے قریب، عازمین مزدلفہ کے چٹانی صحرا جو مغرب کی جانب 9 کلومیٹر (5.5 میل) کے فاصلہ پر ہے وہاں کے لئے روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں اپنے رات کے قیام کے دوران حجاج شیطان کو علامتی کنکری مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور پھر ہفتہ کی صبح منیٰ یعنی خیموں کے شہر کے لئے روانہ ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined