مکہ المکرمہ: دنیا بھر سے عازمین حج کی مکہ معظمہ آمد کے بعد منیٰ میں سفید خیموں کا شہر آباد ہو گیا ہے۔ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سفید خیموں کا شہر پانچ روز کے لیے شہد کی مکھیوں کے چھتے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ عازمین حج آٹھ ذی الحج کو یوم ترویہ کی تیاری کے لیے منیٰ میں جمع ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
منیٰ میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز، حج مشنز اور طواف کمپنیوں کے درمیان حجاج کرام کے کیمپوں کی تیاری اور ترویہ کے دن اور ایام تشریق کے موقع پر ان کے استقبال کی تیاری کے سلسلے میں مقابلے کی کیفیت ہے۔
"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کی کیمرہ ٹیم نے منیٰ میں لاکھوں فرزندان توحید کے لیے بسائے گئے عارضی شہر کا طائرانہ جائزہ لیا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت اور نجی اداروں نے اللہ کے مہمانوں کے آرام وراحت کے لیے ہر ممکن اقدامات اور تمام توانائیاں صرف کرتے ہوئے حجاج کرام کی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے۔
Published: undefined
اندرون ملک کے عازمین کی خدمت کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کی رابطہ کونسل نے بتایا کہ مقامی عازمین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے 184 کمپنیاں تیار ہیں۔ یہ کمپنیاں ایک لاکھ پچاس ہزار مقامی عازمین حج کی خدمت کر رہی ہیں۔
کونسل نے کہا کہ اس سال منیٰ میں سعودی عرب کے اندر سے حصہ لینے والے حجاج کے لیے قیام وطعام کی سہولیات پہلے سے مختلف ہیں۔ منیٰ میں عازمین حج کے لیے جدید ترین خیمے تیار کیے گئے ہیں۔ گرمی کے موسم کے اعتبار سے ان خیموں میں ٹھنڈک کا بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خیمے فائر پروف ہیں تاہم ان کی تعداد کل خیمہ بستی میں صرف 20 فی صد ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined