عرب ممالک

حج 2020: میدانِ عرفات میں حجاج کرام کی طبی سہولیات کے لیے تمام تیاریاں مکمل

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد آل عبدالعال نے بدھ کے روز بتایا کہ مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کی طبی ضروریات کے لیے چھ اسپتال قائم کئے گئے ہیں

حجاج کرام کی طبی سہولیات کے لیے تمام تیاریاں مکمل
حجاج کرام کی طبی سہولیات کے لیے تمام تیاریاں مکمل 

مکہ مکرمہ: سعودی وزارت صحت نے میدان عرفات میں آج 9 ذی الحج جمعرات کے روز جمع ہونے والے حجاج کرام کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد آل عبدالعال نے بدھ کے روز بتایا کہ مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کی طبی ضروریات کے لیے چھ اسپتال قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 51 کلینک، 200 حجاج کے لیے ایک صحت گائیڈ اور 200 ایمبولینسیں اور 62 فیلڈ ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے حج سیزن 1441 ہجری کے حوالے سے روزانہ بریفنگ میں کہا کہ عازمین کے ہر گروہ کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک صحت رہنما فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ اور منہ کو ڈھانپنا تحفظ کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔

آل عبدالعال نے مزید کہا کہ ہم نے حجاج کرام کے تحفظ کے لیے ان کا طبی معائنہ ضروری قرار دیے۔ مکہ معظمہ میں داخل ہونے سے قبل حجاج کرام کے کرونا کے ٹیسٹ کرائے گئے اور مکمل تسلی اور اطمینان کے بعد انہیں مناسک حج کی اجازت دی گئی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلھوب نے کہا کہ ہم ان غیر معمولی حالات کی روشنی میں محفوظ حج کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور ہم کسی بھی خلاف ورزی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی رہائش گاہ سے میقات، مسجد حرام تک پہنچنے، طواف، منیٰ میں قیام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عرفات میں صحت کی سہولیات میں فیملی ڈاکٹروں اور مشیروں پر مشتمل عملہ، کلینک کی سہولت، نرسنگ، انتہائی نگہداشت میں مہارت رکھنے والے رضاکار اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined