پوری دنیا سے مکہ میں جمع ہوئے کم و بیش 20 لاکھ عازمین حج اب میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف بڑھنے لگے ہیں۔ میدانِ عرفات میں پیر کے روز حج کے بنیادی رکن وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد عازمین دعاوں میں مشغول رہے اور پھر غروب آفتاب کے وقت سے عازمین کی مزدلفہ روانگی کا سلسلہ شروع ہوا۔ سبھی عازمین حج مزدلفہ پہنچ کر مغرب و عشا کی نماز جمع کر کے ادا کریں گے۔
Published: undefined
مزدلفہ میں موجود العربیہ نیوز چینل کے ایک نمائندہ خالد العمری نے اپنے چینل کو بتایا کہ عازمین حج میدانِ عرفات سے دھیرے دھیرے مزدلفہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مزدلفہ کے لیے گزشتہ سالوں میں کچھ مخصوص راستے اور سڑکیں بنائی گئیں ہیں تاکہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ خالد العمری مزید بتاتے ہیں کہ کئی لوگوں کے مزدلفہ جانے کا انتظام ایجنسیاں کرتی ہیں اور کچھ عازمین پرائیویٹ گاڑیوں اور بسوں کے ذریعہ یہ سفر مکمل کرتے ہیں۔
Published: undefined
بہر حال، عرفات کا میدان مکہ مکرمہ کے جنوب مشرق میں جبل رحمت کے دامن میں واقع ہے۔ یہ میدان مکہ سے تقریباً 16کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ عرفات کا میدان پورے سال غیر آباد رہتا ہے لیکن وقوف عرفات کے دن یعنی 9 ذی الحجہ کو یہ میدان ایک عظیم الشان شہر کا منظر پیش کرتا ہے۔ عرفات کا میدان 9 ذی الحجہ کی صبح سے آباد ہونا شروع ہوتا ہے اور غروب آفتاب کے ساتھ ہی اس کی رونق ختم ہوجاتی ہے۔ پھر ایک سال تک یہ غیر آباد ہو جاتا ہے۔ حجاج کرام مغرب کے وقت میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہو جاتے ہیں جہاں وہ مغرب اورعشاء کی نمازیں ملا کر پڑھتے ہیں۔ مزدلفہ میں ایک رات قیام کے بعد حجاج کرام دوبارہ وادی منیٰ کے خیموں میں پہنچ جاتے ہیں اور حج کے دوسرے مناسک ادا کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز