عرب ممالک

خلیجی ممالک پیغمبر اسلامؐ کے خلاف بی جے پی لیڈروں کے تبصروں پر برہم

بی جے پی رہنماؤں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے اشتعال انگیز ریمارکس نے عرب دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور وہاں پر ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کویت اور ہندوستانی پرچم
کویت اور ہندوستانی پرچم تصویر آئی اے این ایس

بی جے پی کی سابق ترجمان اور نوین جندل کے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف تبصروں پر خلیجی مملک نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نائب صدر وینکیا نائیڈو نے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ قطر کا چار روزہ دورہ شروع کیا ہے۔

Published: undefined

ایران، قطر، کویت نے ہندوستانی سفیروں کو طلب کرلیا

پیغمبر اسلام کے خلاف کیے گئے تبصروں سے ناراض، قطر کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی سفیر دیپک متل کو طلب کیا اور انہیں جندل کے تبصرے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک سرکاری نوٹ سونپا۔وزارت نے کہا کہ "ہم ہندوستان میں حکمراں جماعت کے ایک عہدیدار کی طرف سے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف کیے گئے متنازعہ تبصروں کی مذمت کرتے ہیں،" وزارت نے مزید کہا کہ قطر نے بی جے پی کے جاری کردہ بیان کا خیرمقدم کیا، جس میں اس نے عہدیدار کو پارٹی سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

ادھر کویت کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی سفیر سبی جارج کو طلب کیا اور اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے ایشیا امور کی طرف سے ایک سرکاری احتجاجی نوٹ حوالے کیا، جس میں کویت نے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف بی جے پی رہنماؤں کے تبصروں کی مذمت کی اور ان کو مسترد کیا۔

Published: undefined

اس کے چند گھنٹے بعد ایران نے بھی ہندوستانی سفیر کو طلب کرکے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف کئے گئے تبصروں کی مذمت کی۔ ادھر عمان نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ سعودی عرب اور بحرین نے ان تبصروں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے بی جے پی نے پارٹی ترجمان نوپور شرما کو معطل کر دیا ہے جبکہ اس کے دہلی میڈیا کے سربراہ نوین کمار جندل کو ان کے اشتعال انگیز ریمارکس کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ایسے لوگوں یا ایسے نظریہ کو فروغ نہیں دیتی۔

Published: undefined

واضح رہے ان خلیجی ممالک میں بی جے پی کے رہنماؤں کے ان تبصروں کے خلاف ٹوئٹر پر ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ ٹریند کر رہا ہے جس کے بعد وہاں کی حکومتوں نے اس معاملہ کا سختی سے نوٹس لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined