عرب ممالک

اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد فرانسیسی صدر نے لبنانی رہنما اور نیتن یاہو سے فون پر بات کی

فرانسیسی صدر نے لبنانی رہنماؤں سے کہا کہ وہ حزب اللہ سمیت مقامی گروپوں کو پیغام پہنچائیں تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

لبنان میں مسلسل حملوں کے درمیان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے تمام فریقین سے تحمل سے کام لینے کی درخواست کی ہے۔ ایمینوئل میکرون نے لبنان کے اعلیٰ سیاسی اور عسکری رہنماؤں سے فون پر بات کی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے  بھی علیحدہ بات کی۔

Published: undefined

اس گفتگو میں میکرون نے پیجرز اور ریڈیو آلات کے دھماکوں کے واقعات کے بعد تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ فرانسیسی صدر نے لبنانی رہنماؤں سے کہا کہ وہ حزب اللہ سمیت مقامی گروپوں کو پیغام پہنچائیں تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

Published: undefined

حزب اللہ نے 17 اور 18 ستمبر کو پیجرز اور واکی ٹاکیز کے دھماکے کو ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نصراللہ نے کہا کہ اس میں اسرائیل کا ہاتھ ہے اور یہ حملہ اعلان جنگ ہے، کیونکہ یہ دشمن کی نیت ہے۔نصراللہ نے حملوں کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس نے کہا، "میں وقت، جگہ، محل وقوع، یا کسی اور معلومات کے بارے میں بات نہیں کروں گا، جب یہ ہو گا تو آپ کو پتہ چل جائے گا. یہ حساب چکتا کیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

تازہ ترین تنازع کے درمیان اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کے دو فوجی لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کی دہشت گردانہ صلاحیتوں اور بنیادی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف "سخت موقف اپنائے"۔ لبنانی وزیر اعظم نے اسرائیل پر 'ٹیکنالوجی کی جنگ' چھیڑنے کا الزام لگایا ہے۔ نجیب میقاتی نے اپنے بیان میں کہا  ہےکہ "اسرائیل کی جارحیت کو روکنا نہ صرف لبنان کی بھلائی کے حق میں  نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت کی بھلائی کے حق میں ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined