عرب ممالک

دبئی میں دھوکہ دہی! ملازمتوں کے نام پر پر رقم اینٹھنے والے گروہ کا پردہ فاش

دبئی میں پولیس نے ملازمت کے خواہاں 150 افراد کو کورونا وائرس کی وَبا کے دوران میں پُرکشش تنخواہوں کاجھانسا دینےمیں ملوّث ایک فراڈیے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے

دبئی میں دھوکہ دہی! ملازمتوں کے نام پر پر رقم اینٹھنے والے گینگ کا پردہ فاش
دبئی میں دھوکہ دہی! ملازمتوں کے نام پر پر رقم اینٹھنے والے گینگ کا پردہ فاش 

دبئی: دبئی میں پولیس نے ملازمت کے خواہاں 150 افراد کو کورونا وائرس کی وَبا کے دوران میں پُرکشش تنخواہوں کا جھانسا دینے میں ملوّث ایک فراڈیے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

دبئی پولیس کے شعبہ تفتیش فوجداری جرائم کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر جمال سالم الجلاف نے بتایا ہے کہ ’’یہ گینگ جعلی ملازمتوں کے اشتہار سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا رہا تھا۔ اس کے ارکان درخواست دہندگان کو پُرکشش تنخواہیں دینے کا جھانسا دیتے تھے۔ جب لوگ ان اسامیوں پر درخواست دیتے تو پھر ان سے بھرتی فیس ، ٹیکسوں اور انٹرویو کا وقت طے کرانے کی مد میں رقوم اینٹھتے تھے۔‘‘

Published: 08 Sep 2020, 8:40 AM IST

دبئی پولیس کے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کووِڈ-19 کی وبا کی سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہوچکی ہے،اس وجہ سے ملازمت کے خواہاں افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اس تناظر میں یہ گینگ ڈیڑھ سو افراد کو فراڈ کے ذریعے لوٹنے میں کامیاب ہوگیا۔

مگر دبئی پولیس نے مسلسل نگرانی کے بعد اس گینگ کا سراغ لگا لیا ہے۔اس نے دبئی میں جعلی بھرتی ایجنسی قائم کررکھی تھی اور اس کو ایک ایشیائی شخص چلا رہا تھا۔

Published: 08 Sep 2020, 8:40 AM IST

اس گینگ کی دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے ایک شخص نے پولیس کو اس کے بارے میں ابتدائی اطلاع دی تھی اور اس کی روشنی میں پولیس نے کارروائی کی ہے۔ دبئی پولیس کے بیان کے مطابق ’’ ہماری ٹیم نے مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے متاثرین سے وصول کردہ رقوم اور رسیدیں ضبط کر لی ہیں۔‘‘ تاہم دبئی پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس گینگ کے خلاف آپریشن کب کیا گیا تھا اور اس میں ملوّث کل کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 08 Sep 2020, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Sep 2020, 8:40 AM IST