عرب ممالک

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 44 فلسطینیوں کی موت

غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، چاہے وہ کہیں بھی ہو،غزہ کے لوگ، بچے، عورتیں اور مرد ہیں جنہیں زندگی کا حق حاصل ہے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویریو این آئی</p></div>

تصویریو این آئی

 

غزہ پٹی کے جنوبی، وسطی اور شمالی علاقوں میں منگل کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 44 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے خان یونس کے مغرب میں المواسی کے العطار علاقے پر بمباری کی جہاں بے گھر خاندانوں کے خیمے آباد تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ خواتین سمیت کئی لاشیں خون میں لت پت زمین پر پڑی تھیں۔ زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے لیے شہری گاڑیوں کا استعمال کر رہے تھے۔

Published: undefined

غزہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے حکام نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے المواسی میں بے گھر ہونے والے افراد کے خلاف ہولناک قتل عام کیا، جس میں 17 فلسطینی ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔ اس دوران  اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں النصرت پناہ گزین کیمپ میں واقع اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین رفیوجیز ان دی نیئر ایسٹ ( یو این آر ڈبلیو اے) کے اسکول پر کم از کم ایک راکٹ داغا۔

Published: undefined

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے النصرت کیمپ کے جنوب میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی پناہ گاہ الرازی اسکول پر بمباری کی۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق بغیر وارننگ کے کیے گئے اس فضائی حملے میں اسکول کے کچھ حصے تباہ ہو گئے۔ طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی گولہ باری سے 23 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوئے جنہیں الگ الگ زخموں کے ساتھ اسپتال لے جایا گیا۔

Published: undefined

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ درست انٹیلی جنس کی بنیاد پر اسرائیلی فضائیہ نے نصرت کے علاقے میں یو این آر ڈبلیو اےاسکول میں کام کررہے عسکریت پسندوں پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ آئی ڈی ایف نے مغربی خان یونس میں اسلامی جہاد کے نیول یونٹ میں ایک کمپنی کمانڈر پر حملہ کیا۔

Published: undefined

یو این آر ڈبلیو اے نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پچھلے 10 دنوں میں اس کے پانچ اسکولوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ پناہ گزینوں کی ایجنسی نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ کی سہولیات کا ہر وقت تحفظ ہونا چاہیے۔ انہیں کبھی بھی فوجی یا جنگی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ غزہ کے لوگ بچے، عورتیں اور مرد ہیں جنہیں زندگی کا حق حاصل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined