عرب ممالک

مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ میں اسرائیلی گولہ باری سے چار فلسطینی جاں بحق

اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں تقریباً تیس لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

فلسطینی ہلالِ احمر نے کہا کہ بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی حملے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا، "فلسطینی ہلالِ احمر کی ٹیمیں قابض فوج کی بمباری کی وجہ سے طولکرم کیمپ کے اندر سے چار میتیں منتقل کر رہی ہیں۔"

Published: undefined

کیمپ کے ایک اہلکار نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تصدیق کی۔فیصل سلامہ نے اے ایف پی کو بتایا، "طیاروں، اسرائیلی فوج کی بھاری تعداد اور ٹینکوں نے کیمپ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔"

Published: undefined

7 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے بعد سے مغربی کنارے نے تشدد کی اس سطح کا تجربہ کیا ہے جو 2000 اور 2005 کے درمیان دوسری فلسطینی بغاوت یا انتفاضہ کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔دونوں اطراف کے ذرائع پر مبنی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور آباد کاروں کے حملوں میں علاقے میں تقریباً 350 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں تقریباً تیس لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔الحاق شدہ مشرقی یروشلم کو چھوڑ کر یہ علاقہ تقریباً 490,000 اسرائیلیوں کا گھر ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھی جانے والی بستیوں میں رہتے ہیں۔ )بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined