عرب ممالک

غزہ میں جنگ بندی پانچ یا چھ سال تک کے لیے ہو سکتی ہے :اسرائیلی سابق سربراہ

حماس حکومت کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں 27,131 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایک طرف غزہ میں دن رات اسرائیل کی شدید بمباری جاری ہے اور آئے دن ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے دوسری جانب اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے (شین بیت) کے سابق سربراہ کرمی گیلون کا کہنا ہےکہ غزہ میں جنگ ختم ہو چکی ہے، جب کہ جنگ بندی پانچ یا چھ سال تک کے لیے ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق گیلون جنہوں نے 1994ء اور 1996ء کے درمیان شین بیت کی قیادت کی نے مزید کہا کہ اس جنگ میں حماس تحریک کو ایک "زبردست دھچکا" لگا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ چھ سال تک رک سکتی ہے، جس کے بعد غزہ سے راکٹ داغنا دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ "سات اکتوبر کو جو کچھ ہوا اس کی کہانی میری رائے میں نہیں دہرائی جائے گی"۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور اسرائیلی فوج کے میدان میں رہنے کی واحد وجہ یرغمالیوں کی واپسی ہے۔ فوجی دباؤ ہی انہیں واپس لا سکتا ہے۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق گیلون نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز پر سات اکتوبر کے حملے کا مقابلہ کرنے میں بڑے پیمانے پر ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے زور دیا کہ "کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسا ہو گا‘‘۔
سابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ چار ماہ کی جنگ کے باوجود اسرائیلی فوج یرغمالیوں کو نہیں چھڑا سکی ہے۔ البتہ حالیہ ایام میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے ابتدائی معاہدے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

Published: undefined

اے ایف پی کے نامہ نگاروں کی رپورٹ کے مطابق محصور غزہ کی پٹی میں انسانی صورت حال ابتر ہو رہی ہے۔ خاص طور پر خراب موسمی حالات اور بارشوں کی وجہ سے بے گھر افراد انتہائی تکلیف دہ زندگی گذار رہے ہیں۔

Published: undefined

اسرائیل نے سات اکتوبر کے حملے کے جواب میں حماس کو "ختم" کرنے کا عزم کیا ہے۔ اس کے بعد سے غزہ کی پٹی پر تباہ کن بمباری کی گئی۔گزشتہ برس ستائیس اکتوبر سے غزہ میں زمین آپریشن بھی جاری ہے۔

Published: undefined

حماس حکومت کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں 27,131 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined