عرب ممالک

ٹرک ڈرائیور نے پانچ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا،  پچاس افراد زخمی، ڈرائیور کو گولی مار دی گئی

ایسے مناظر سامنے آئے ہیں جن میں دیکھا ہے کہ پولیس  نےعلاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور زخمیوں کو ایمبولینسوں وہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال منقل کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ’رن اوور‘ واقعے میں کم سے کم پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے شمال میں موساد کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک ٹرک نے بس اسٹیشن پر موجود لوگوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 20 فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کرہلاک کردیا۔

Published: undefined

نامہ نگار نے مزید کہا کہ تل ابیب کے شمال میں واقع گلیلوت بیس کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے کم از کم 5 افراد مارے گئے۔اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ گلیلوت بیس کے قریب گھسنے والے شخص اور حملے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ حملہ آور مشرقی یروشلم سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات سےشبہ ہوتا ہے کہ یہ واقعہ یہودی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

Published: undefined

اسرائیلی ایمبولینس نے کہا کہ "گلیلوت بیس کے قریب ایک بس اسٹیشن سے ٹرک کے تصادم کے بعد ہم نے درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے‘‘۔اسرائیلی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے ایسے مناظر نشر کیے ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس  نےعلاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور زخمیوں کو ایمبولینسوں وہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال منقل کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اپنی سرزمین پر حماس کے حملے کی عبرانی کیلنڈر کے مطابق پہلی برسی منا رہا ہے۔ اس حملے نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں جنگ کو جنم دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined