دبئی نے معاشی سرگرمیوں کے لئے کل یعنی 27 مئی سے جِم ، سینما گھر اور دوسری کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بنائے گئے ضوابط کی پابندی کرنا لازمی رہےگا۔
Published: 26 May 2020, 9:10 AM IST
کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا یہ اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے زیر صدارت سپریم کمیٹی برائے بحران اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے ورچوئل اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔اجلاس میں امارت میں کرونا وائرس کی وبا کے بعد صحت ، اقتصادی اور سماجی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
Published: 26 May 2020, 9:10 AM IST
کمیٹی نے سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتا کیے بغیر کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کاروباری مراکز اور عوامی مقامات پر تمام افراد چہروں پر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے اور عوامی مقامات پر لوگ ایک دوسرے سے کم سے کم دو میٹر کا فاصلہ لازمی برقرار رکھیں گے۔
Published: 26 May 2020, 9:10 AM IST
جن کاروباروں کو کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے، ان میں تھوک اور پرچون کی دکانیں،تعلیمی اور تربیتی ادارے ،بچوں کے تربیتی مراکز ، کھیلوں کی اکادمیاں ، اندرون خانہ جِم ، فٹنس کلب ، سینما گھر اور مختلف تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔
Published: 26 May 2020, 9:10 AM IST
متحدہ عرب امارات میں شامل دبئی نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں کورونا وائرس کے تعلق سے عاید کردہ بعض سخت پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ قبل ازیں قومی تطہیر پروگرام کے تحت امارت میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ تھا۔
Published: 26 May 2020, 9:10 AM IST
اسی ماہ کے اوائل میں دبئی نے پانچ یا اس سے کم افراد کو ہوٹل بیچز پر جانے اور کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ریستورانوں اور دکانوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کھول دیا گیا تھا لیکن انھیں اپنی گنجائش کے صرف تیس فی صد کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
Published: 26 May 2020, 9:10 AM IST
شاپنگ مالوں میں ازدحام سے بچنے کے لیے پارکنگ کی دستیابی صرف 25 فی صد تک محدود کردی گئی تھی۔بیوٹی سیلونوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن وہاں گاہک پہلے سے وقت طے کرکے اور صرف زلف تراشی یا ناخن تراشی کے لیے جاسکتے ہیں۔
Published: 26 May 2020, 9:10 AM IST
12 سال سے کم عمر بچوں اور 60 سال سے زیادہ ضعیف العمر افراد کے علاوہ پہلے سے مختلف عوارض میں مبتلا افراد کو عوامی مقامات اور شاپنگ مالوں میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
Published: 26 May 2020, 9:10 AM IST
یو اے ای نے سوموار تک کرونا وائرس کے 30307 کیسوں کی اطلاع دی ہے۔تاہم ان میں سے نصف سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں اور ملک میں اس وائرس کا شکار 248 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ان میں زیادہ تر پہلے بھی مختلف عوارض کا شکار تھے۔
Published: 26 May 2020, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 May 2020, 9:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز