متحدہ عرب امارات اور اسرائیل بہت تیزی کے ساتھ ایک دوسرے سے تعلقات بڑھانے میں مصروف ہیں ۔ دونوں ممالک نے کل اس وقت ایک اور سنگ میل عبور کیا جب تل ابیب سے براہِ راست پرواز امریکی اسرائیلی وفد کو لے کر ابو ظبی پہنچ گئی ہے۔
Published: 01 Sep 2020, 8:11 AM IST
اس اسرائیلی طیارے نے تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور یہ سعودی عرب کی فضاؤں میں پرواز کرتا ہوا براہ راست ابو ظبی کے ہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔اس طیارے کے کپتان نے پرواز سے قبل اعلان میں بتایا کہ وہ ایک تاریخی سفر پر روانہ ہورہے ہیں اور سعودی عرب کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے جائیں گے جس کی وجہ سے ان کے سفر کا دورانیہ کم ہوجائے گا۔
Published: 01 Sep 2020, 8:11 AM IST
اس طیارے میں آنے والے اسرائیلی امریکی وفد کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیر مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر کررہے ہیں۔ وفد میں امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر مئیر بن شبات بھی شامل ہیں۔
Published: 01 Sep 2020, 8:11 AM IST
ان کے علاوہ مالیات ، صحت ، سیاحت ، سرمایہ کاری ، خارجہ امور ، سفارت کاری اور ثقافت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسرائیل کے نمائندے اس وفد کا حصہ ہیں۔
Published: 01 Sep 2020, 8:11 AM IST
اس گروپ کے ارکان متحدہ عرب امارات کے نمایندوں سے آج ہی بالمشافہ ملاقات کرنے والے ہیں اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Published: 01 Sep 2020, 8:11 AM IST
دونوں ملکوں کو 13 اگست کو تاریخی امن معاہدے کے بعد تل ابیب سے ابوظبی پہنچنے والا یہ پہلا بوئنگ طیارہ 737 اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی ایل آل کا حصہ ہے۔ اس پر لفظ امن (سلام) تین زبانوں عربی ، انگریزی اور عبرانی میں پینٹ کیا گیا ہے۔ طیارے کے کپتان نے بھی اس الفاظ کے ساتھ محو سفر مسافروں کا خیر مقدم کیا۔
Published: 01 Sep 2020, 8:11 AM IST
واضح رہے کہ یو اے ای سے مئی میں پہلی براہ راست پرواز اسرائیل گئی تھی۔یہ امارت ابوظبی کی ملکیتی کمپنی اتحاد ائیر ویز کے دو مال بردار طیارے تھے۔ان پر اسرائیل کے ذریعے فلسطینیوں کے لیے کرونا وائرس سے متعلق ادویہ اور طبی ساز وسامان بھیجا گیا تھا۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 01 Sep 2020, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Sep 2020, 8:11 AM IST